Fog

Lahore Polluted City in World

سموگ نے ایک بار پھر لاہور کو دنیا کا آلودہ ترین شہر بنادیا

لاہور: (ایگنایٹ پاکستان ) سموگ نے صوبائی دارالحکومت لاہور کو ایک بار پھر دنیا کا آلودہ ترین شہر بنا دیا۔ پنجاب حکومت نے سموگ کی شدت کے پیش نظر لاہور ڈویژن سمیت مخصوص اضلاع میں 4 روز کے لئے ماحولیاتی اور ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی، پابندیوں کا اطلاق 9 سے اتوار 12 نومبر تک ہوگا۔ گوجرانوالہ، حافظ آباد، نارووال، قصور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور سیالکوٹ میں بھی دفعہ 144 نافذ رہے گی۔ اس دوران تعلیمی ادارے، سرکاری و نجی دفاتر، سینما، پارکس اور ریسٹورنٹ بند رہیں گے جبکہ مارکیٹیں ہفتے کو بند رہیں گی جبکہ بیکریاں اور میڈیکل سٹور کھلیں گے، بسیں اور ویگنیں چلتی رہیں گی۔

سموگ نے ایک بار پھر لاہور کو دنیا کا آلودہ ترین شہر بنادیا Read More »

Smog Fog in Punjab

لاہور میں اسموگ کے پیش نظر آنکھوں کے مسائل بڑھ گئے

لاہور میں اسموگ کے پیش نظر آنکھوں کے مسائل بڑھ گئے، شہریوں کو آنکھوں کی جلن اور پانی بہنے کی شکایات کا سامنا ہے۔ صوبائی دارالحکومت کی زہریلی فضا سے آنکھوں کے مسائل بڑھ گئے جبکہ آنکھوں میں جلن کی شکایات عام ہوگئیں اور طبی مراکز پر مریضوں کا رش لگنے لگا۔ ماہرین امراض چشم کا کہنا ہے احتیاط سے ہی آنکھوں کے مسائل پر قابو ممکن ہے۔ ماہرین کے مطابق سفر کے دوران چشمے کا استعمال لازمی کریں، موٹرسائیکل سوار خاص خیال رکھیں، صاف پانی سے بار بار آنکھیں دھوئیں۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اسموگ سے لاہور کے رہائشی آنکھوں کی مختلف قسم کی الرجی کا شکار ہوسکتے ہیں۔

لاہور میں اسموگ کے پیش نظر آنکھوں کے مسائل بڑھ گئے Read More »

Smog Fog in Punjab

سموگ کے سبب پنجاب کے مختلف اضلاع میں جزوی لاک ڈاؤن لگا دیا گیا

صوبہ پنجاب میں سموگ کی خراب صورتحال کے پیش نظرآٹھ شہروں میں جزوی لاک ڈاؤن لگادیاگیا۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے سات شہروں میں چار روز مارکیٹیں بند رہیں گی، دیگر شہروں میں شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، قصور، گوجرانوالہ، حافظہ آباد اور نارووال شامل ہیں ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کے مطابق مارکیٹ، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس، جمنزیم، تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے،اس دوران پبلک اور پرائیوٹ ٹرانسپورٹ سے ان شہروں میں لوگوں کی نقل و حمل بھی محدود ہوگی۔ محکمہ صحت کے مطابق فارمیسز، میڈیکل سٹورز، ویکسی نیشن سنٹرز، پٹرول پمپس، تیل کے ڈپو،تندور، بیکریز، گروسری سٹورز، کریانہ سٹور ، ڈیری شاپس، سویٹ شاپس، پھل و سبزیوں کی دُکانیں معمول کے مطابق کھلیں گے 

سموگ کے سبب پنجاب کے مختلف اضلاع میں جزوی لاک ڈاؤن لگا دیا گیا Read More »

Smog and Fog in Lahore

پنجاب میں سموگ آفت قرار، تدارک کیلئے ڈپٹی کمشنرز کو ریلیف کمشنر کے اختیارات تفویض

اہور: (ایگنایٹ پاکستان) پی ڈی ایم اے پنجاب نے سموگ کو آفت قرار دیتے ہوئے صوبے بھر میں سموگ کے تدارک کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کر دیں اور تمام ڈپٹی کمشنرز کو ریلیف کمشنر کے اختیارات سونپ دیئے گئے۔ ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے نازیہ جبین نے صوبے بھر کی انتظامیہ کو لیٹر جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر اس اقدام کو روکیں جو سموگ کا باعث ہے، فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے پر مکمل پابندی عائد ہے، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے، تمام کارخانے جو ماحولیاتی آلودگی کا باعث بن رہے ہیں ان کیخلاف کارروائی ہو گی۔ نازیہ جبین نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ زگ زیگ ٹیکنالوجی سے چلنے والے بھٹوں کے علاوہ باقیوں پر کڑی نظر رکھے، حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے، عوام کے ساتھ رابطہ استوار کریں، جہاں خلاف ورزی ہو اس کی ویڈیو منگوائیں، یونیورسٹیز، کالجز اور سکولوں میں سموگ تدارک کیلئے سیمینارز بھی منعقد کروائے جائیں۔

پنجاب میں سموگ آفت قرار، تدارک کیلئے ڈپٹی کمشنرز کو ریلیف کمشنر کے اختیارات تفویض Read More »

Motorway M2 Lahore to Sheikhpura

موٹروے ایم ٹولاہورسےشیخوپورہ تک دھند کی وجہ سے بند

لاہور  آج بھی آلودہ شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔۔ موٹروے ایم ٹولاہور سے شیخوپورہ تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی۔ ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہےکہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتاہے، روڈ یوزرز  آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کر یں،روڈ یوزرز غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ دوسری جانب لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے،خطرناک اسموگ کو آفت قرار دے دیا گیا ۔ خطرناک اسموک سے بچنے کے لیے سکول کے طلبہ و طالبات کے لیے نئے ایس او پیز جاری کر دیے گئے،اسکول انے والے اساتذہ اور طالبہ ماسک کو یقینی بنائیں۔ انتظامیہ کی جانب سے گھر سے نکلتے وقت شہریوں کو ماسک کا استعمال یقینی بنانے  اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

موٹروے ایم ٹولاہورسےشیخوپورہ تک دھند کی وجہ سے بند Read More »