FIA

جعلی طریقے سے اراضی منتقل کرنے کے الزام میں تحصیلدار گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے جعلی طریقے سے اراضی منتقل کرنے کے الزام میں تحصیلدار غلام مرتضٰی چانڈیو کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے فوت شدہ شخص کے نام پلاٹ جعلی دستخط اور انگوٹھے کے ذریعے انتقال کرنے میں ملوث تحصیلدار غلام مرتضٰی چانڈیو کو گرفتار کیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزم نے پلاٹ کے مالک کا جعلی بائیو میٹرک استعمال کرتے ہوئے موضع پنڈ پڑیاں میں دس مرلے کے پلاٹ کا انتقال کیا تھا۔ ملزم کی جانب سے استعمال کئے گئے بائیومیٹرک کی تصدیق نادرا سے کروائی گئی جو کہ جعلی ثابت ہوئی، پلاٹ کے مالک کا انتقال 2013 میں ہوا تھا۔ ملزم کو اسلام آباد سے گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

جعلی طریقے سے اراضی منتقل کرنے کے الزام میں تحصیلدار گرفتار Read More »

Interpol for Monis Elahi's repatriation

مونس الٰہی کی وطن واپسی کیلئے ایف آئی اے نے انٹرپول سے رابطہ کرلیا

مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی کو وطن واپس لانے کے لیے قانونی عمل کا آغاز کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق مونس الٰہی کو واپس لانے کے لیے نگران وفاقی حکومت نے انٹرپول سے رابطہ کیا جس سلسلے میں ایف آئی اے کے حکام نے انٹرپول سے رابطہ کیا ہے جس میں  مونس الٰہی کے خلاف تمام مقدمات کی تفصیل انٹرپول حکام سے شیئر کی گئی ہے۔ذرائع کا بتانا ہےکہ انٹرپول سے مونس الٰہی کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کرانے کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے، ایف آئی اے اور نگران وفاقی حکومت نے نگران پنجاب حکومت سے ڈیٹا مانگا تھا، نگران صوبائی حکومت نے مونس الٰہی سے متعلق تمام ڈیٹا ایف آئی اے کے حوالے کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق مونس الٰہی کی پراپرٹیز کو منجمد اور ان کے بینک اکاؤنٹس کو فریز کردیا گیا ہے، مونس الٰہی نے اپنے مختلف بینک اکاؤنٹس سے 48 کروڑ روپے نکلوائے، یہ رقم منی لانڈرنگ میں استعمال ہوئی تھی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ ماضی میں مطلوب مجرموں کی پاکستان حوالگی کی مثالیں موجود ہیں۔

مونس الٰہی کی وطن واپسی کیلئے ایف آئی اے نے انٹرپول سے رابطہ کرلیا Read More »