بھارت نے قطر میں اپنےسابق نیوی افسروں کی سزائے موت کیخلاف اپیل دائرکردی
بھارت نے گزشتہ ماہ قطری عدالت کی جانب سے اپنی بحریہ کے آٹھ سابق اہلکاروں کو دی جانے والی سرائے موت کیخلاف اپیل دائر کردی۔ انڈین وزارت خارجہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ ہندوستانی بحریہ کے ان 8 سابق افسران تک دوسری سفارتی رسائی مل گئی ہے، جنہیں قطر ی عدالت نے 7 نومبر کو موت کی سزا سنائی تھی۔ یہ بھی پڑھیں :۔قطر میں 8 بھارتی فوجیوں کو جاسوسی کے الزام میں سزائے موت ترجمان ارندم باگچی کے مطابق قطر کی عدالت کا فیصلہ رازدارانہ ہے اور اسے قانونی ٹیم کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔اور اس فیصلے کیخلاف بھارت کی جانب سے ایک اپیل دائر کی گئی ہے،اور بھارت انہیں قانونی امداد فراہم کرتا رہے گا،معاملہ بہت ہی حساس نوعیت کا ہے اس لیے اس حوالے سے قیاس آرائیوں سے مکمل گریز کرنا چاہیے۔ واضح رہے کہ بھارتی بحریہ کے سابق اہلکاروں پر اطالوی ساختہ جدید ترین آبدوزیں خریدنے سے متعلق قطر کے خفیہ پروگرام کی تفصیلات ایک ملک کو فراہم کرنے کا الزام ہے۔ یاد رہے کہ بھارتی بحریہ کےان سابق افسران میں کمانڈر (ر) پورنیندو تیواری، کیپٹن (ر) نوتیج سنگھ گل، کمانڈر (ر) بیرندر کمار ورما، کیپٹن (ر) سوربھ وششت، کمانڈر (ر) سوگناکر پکالا، کمانڈر (ر) امیت ناگپال، کمانڈر (ر) امیت ناگپال اور سیلر راگیش شامل ہیں ۔
بھارت نے قطر میں اپنےسابق نیوی افسروں کی سزائے موت کیخلاف اپیل دائرکردی Read More »