بلڈر سے 5 کروڑ روپے کی ڈکیتی میں ملازم ہی سہولت کار نکلے
حیدرآباد میں بلڈر سے 5 کروڑ روپےکی ڈکیتی میں 3 ملازم ہی سہولت کار نکلے۔ایس ایس پی حیدر آباد کے مطابق تینوں ملازمین کو گزشتہ روز حراست میں لیکر تفتیش کر دی گئی ہے۔ایس ایس پی نے بتایا کہ بلڈر نے 2 بینکوں سے 5 کروڑ روپے نکلوا کر کار میں رکھے تھے، ڈکیتی کے وقت بلڈر کار میں موجود نہیں تھا، ڈرائیورکارکو پیٹرول بھرانے کیلئے لے کر گیا تھا۔ایس ایس پی کے مطابق ڈرائیور نے فون پر بلڈر کو واردات کی اطلاع دی، ڈرائیور اور دیگر 2 ملازمین کو علم تھا کہ رقم کار میں ہے۔ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزمان نے خود کو ایف آئی اے کا اہلکار ظاہر کیا، ملزمان گاڑی کو ایک کلو میٹرتک گھماتے رہے اور پھر ملزمان کار کی ڈگی سے 5 کروڑ روپے نکال کر فرار ہو گئے۔ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ واردات کرنے والے دونوں ملزمان کا سراغ لگا لیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے تلاش شروع کر دی گئی ہے
بلڈر سے 5 کروڑ روپے کی ڈکیتی میں ملازم ہی سہولت کار نکلے Read More »