آئی سی سی کی سری لنکا کو انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کی اجازت
نٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے سری لنکا کو انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔ آئی سی سی کے مطابق سری لنکا باہمی سیریز اور انٹرنیشنل ایونٹس کھیل سکتا ہے، تاہم، کرکٹ سری لنکا کے تمام معاملات کرکٹ کونسل خود دیکھے گی۔ یاد رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ورلڈکپ 2023 میں سری لنکن ٹیم کی بدترین کارکردگی کے باعث سری لنکن وزیر کھیل نے پورے بورڈ کو فارغ کر دیا تھا جس کے بعد کرکٹ بورڈ میں حکومتی مداخلت پر آئی سی سی نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کو معطل کر دیا تھا۔ خیال رہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ارجونا راناٹنگا نے اس معاملے پر بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا ( بی سی سی آئی ) کے سیکریٹری جے شاہ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور ان پر سخت الزامات عائد کیئے تھے۔
آئی سی سی کی سری لنکا کو انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کی اجازت Read More »