بہارہ کہو پولیس کو ڈاکوؤں نے یرغمال بنا کر ساتھی چھڑوا لیا
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت کے علاقے بہارہ کہو پولیس کو ڈاکوؤں نے یرغمال بنا کر ساتھی چھڑوا لیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے اپنی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کر لیا ، ایف آئی آر کے مطابق ملزم ڈکیتی کی واردات میں بہارہ کہو پولیس کے پاس جسمانی ریمانڈ پر تھا، ملزم نے بتایا کہ اس کے پیٹ میں شدید درد ہے۔ پولیس ملزم کو لے کر پولی کلینک اسپتال کی جانب لے کر روانہ ہوئی ، مری روڈ پر پولیس موبائل کا ٹائر پنکچر ہوا، پولیس ٹائر تبدیل کرنے کے لیے رکی، اس دوران ملزم کے 5 نقاب پوش مسلح ساتھی آئے اور اسلحہ کے زور پر ساتھی کو لے کر فرار ہو گئے۔ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزم سنگین نوعیت کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔
بہارہ کہو پولیس کو ڈاکوؤں نے یرغمال بنا کر ساتھی چھڑوا لیا Read More »