وٹامن بی 12 کی کمی اور اس کی علامات
وٹامن بی 12 انسان کے جسمانی افعال کیلئے اہم ترین وٹامنز میں سے ایک ہے۔ یہ جسم میں آکسیجن تقسیم کرنے کا ذمہ دار بھی ہے۔ اگر وٹامن بی 12 کم ہو تو اعضاء اور بافتوں (ٹشوز) کو مناسب طریقے سے کام کرنے کے لیے ضروری آکسیجن نہیں ملتی اور جس سے خون کی کمی یعنی اینیمیا ہوجاتا ہے۔ وٹامن بی 12 جسے ’کوبالامین ‘ بھی کہا جاتا ہے، جانوروں کی مصنوعات سے حاصل ہوتا ہے جیسے گوشت، مچھلی یا ڈیری پروڈکٹس۔ یہ وٹامن نئے ڈی این اے اور سرخ خلیات بنانے میں بھی مدد کرتا ہے۔ وٹامن B12 کی کمی اور اس کی علامات انسانی جسم متعدد افعال کو انجام دینے اور اعصابی نظام کی صحت کے لیے وٹامن بی 12 اور فولیٹ پر انحصار کرتا ہے۔ اس وٹامن کی مقدار اگر ناکافی ہوجائے تو کچھ جسمانی افعال شدید متاثر ہوسکتے ہیں جن کی کچھ علامات درج ذیل ہیں: 1) شدید تھکاوٹ محسوس کرنا 2) پٹھوں کی کمزوری 3) منہ میں چھالے 4) بینائی کے مسائل 5) بھوک میں کمی یا وزن میں کمی 6) اسہال 7) زبان میں درد یا سرخی 8) سوئیاں چبھنے کا احساس (paresthesia) B12 کی کمی کچھ ذہنی علامات کا سبب بھی بن سکتا ہے جیسے کہ: 1) دوہری شخصیت کا تجربہ ہونا 2) الجھن یا بھولپن 3) ذہنی دباؤ 4) یادداشت یا فیصلہ سازی کے مسائل
وٹامن بی 12 کی کمی اور اس کی علامات Read More »