پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مقبول کھلاڑی شاہد آفریدی کی بہن طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں ہیں۔
شاہد آفریدی کی بہن کون سے ہسپتال میں زیر علاج تھیں اور وہ کس بیماری میں مبتلا تھیں، اس حوالے سے انہوں نے تفصیلات شئیر نہیں کیں البتہ گزشتہ روز سماجی پلیٖٹ فارم ایکس پر سابق کرکٹر نے اپنی علیل بہن کی صحت یابی کے لیے مداحوں سے دعا کرنے کی درخواست کی تھی۔انہوں نے لکھا تھا کہ ’میں جلد ہی آپ کو دیکھنے کے لئے واپس آرہا ہوں۔‘
سابق کرکٹر نے کہا تھا کہ ’میری بہن اس وقت اپنی زندگی کی جنگ لڑ رہی ہے، میری آپ سے گزارش ہے کہ ان کی صحت کے لیے دعا کریں، اللہ تعالیٰ ان کو جلد صحت یاب کرے اور صحت والی لمبی زندگی عطا فرمائے۔‘ شاہد آفریدی نے ایک اور ٹوئٹ شئیر کرتے ہوئے مداحوں کو آگاہ کیا کہ ان کی علیل بہن کا انتقال ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مرحومہ کی نماز جنازہ آج دوپہر بعد نماز ظہر ڈیفنس فیز 8 کی ذکریہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔