Shadab Khan reject to Play Big Bash and T10 Cricket League

شاداب خان نے پاکستان کی خاطر کروڑوں روپے کی آفر ٹھکرا دی

 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے ملک کی خاطر کروڑوں روپے کی قربانی دے دی۔

قومی آل راؤنڈر شاداب خان نے آسٹریلوی بگ بیش لیگ ( بی بی ایل ) اور ابوظہبی ٹی ٹین لیگ کی جانب سے ملنے والی آفرز کو ٹھکرا دیا۔

شاداب خان کو بگ بیش لیگ کی فرنچائز ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی جانب سے پیشکش ملی تھی جبکہ ٹی ٹین لیگ میں بطور آئیکون پلئیر کھیلنے کی آفر بھی ہوئی تھی ، تاہم انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ کی خاطر کروڑوں روپے کی آفرز کو منع کر دیا۔

شاداب خان نے دونوں آفرز پر جواب دیا کہ ’’ پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ جاری ہے ابھی ڈومیسٹک کرکٹ کو ترجیح دینا چاہتا ہوں اور نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے باعث بگ بیش اور ٹی ٹین لیگ نہیں کھیل سکتا ‘‘۔

خیال رہے کہ احمد شہزاد بھی ٹی ٹین لیگ کی فرنچائز کو منع کرچکے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *