لاہور: (ایگنایٹ پاکستان) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ نوازشریف، شہبازشریف، بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کو اقتدار میں آتا نہیں دیکھ رہا۔
سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے ٹی وی کے پروگرام میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غریب آدمی کا برا حال ہے غریبوں کے پاس روٹی اور بچوں کو پڑھانے کے لئے پیسے نہیں۔
جاوید ہاشمی نے کہا کہ نوازشریف نے اسٹیبلشمنٹ کے خلاف طویل جنگ لڑی، جب کسی کو ایکسٹینشن دیں گے تو ان کی طاقت ختم ہو جاتی ہے، نوازشریف اپنی حیثیت میں کمپرو مائز کر لیتے ہیں، نوازشریف کے کمپرومائز کی سزا پھر پوری قوم بھگتتی ہے۔