سلام آباد(این این آئی)عالمی مارکیٹ میں کروڈ آئل کی قیمت میں فی بیرل 5ڈالر کمی ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم نومبر سے پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری کمی کا امکان ہے۔آئندہ ماہ پٹرول کی قیمت میں 20روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 16روپے فی لٹر کمی متوقع ہے،لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کا تیل بھی سستا ہوگا۔
اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ابتدائی مسودہ تیار کر لیا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی حتمی سمری 31اکتوبر کو پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی جائے گی۔یاد رہے 16اکتوبر کو پٹرول 40روپے جبکہ ڈیزل15روپے فی لٹر سستا کیا گیا تھا۔