اٹک (این این آئی) سوشل میڈیا پر مارکیٹنگ ، یوٹیوب و دیگر سوشل پلیٹ فارمز مونیٹائزیشن کے نام پر شہری لٹنے لگے ـذرائع کے مطابق یہ لوگ فیس بک پیج سے ہی آپ کا نمبر لیکر آپ کو مونیٹائزیشن کے نام پر بلیک میل کرتے ہیں یہ گروہ پورے پاکستان میں فراڈ کر کے معصوم شہریوں چونا لگانے میں مصروف عمل ہے ۔ متاثرہ شخص نے نام نا ظاہر کرنے کی شرط نوجوان صحافی ا کو بتایا کہ یوٹیوب چینل کی مونیٹائزیشن کیلئے مجھ سے رابطہ کیا گیا
ابھی میں چارجز وغیرہ کے بارے میں معلومات لے رہا تھا تو ان نے میرے چینل کی تمام تر معلومات فیس بک پیج سے لے لی اور بار بار میسج بھی کرنے لگے جب میں نے سروس لینے سے انکار کیا تو مجھ کو بلیک میل کرنا شروع کر دیا گیا اور کہا کہ اتنے پیسے دو نہیں تو اپ کا یوٹیوب چینل ، فیس بک آئی ڈی ہیک کر لی جائے گی شہریوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر کے پابند سلاسل کریں۔