ذرائع کے مطابق تمام تر جماعتوں کی جانب سے ذیلی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی، ذیلی کمیٹیاں سندھ بھرکی تمام تر انتخابی نشستوں کا جائزہ لیں گی۔
انتخابی نشست پر اکثریت رکھنے والی جماعت کو تمام تر جماعتیں سپورٹ کریں گی، اگلے ہفتہ سے ذیلی کمیٹیاں سفارشات مرتب کرنا شروع کردیں گی۔
ذرائع کے مطابق انتخابی الائنس میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے)، پاکستان مسلم لیگ ن (پی ایم ایل این ) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) شامل ہیں۔