Pakistan

Motorway M-Tag

موٹروے پر گاڑیوں کو ایم ٹیگ لگوانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر: این ایچ اے

  نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے سوموار کو اعلان کیا ہے کہ بغیر ایم ٹیگ کے سفر کرنے والی گاڑیاں 31 دسمبر تک ایم ٹیگ لگوا لیں ورنہ ان کا موٹروے پر نہ صرف داخلہ ممنوع ہو گا بلکہ انہیں جرمانہ بھی ہو گا۔ پاکستان میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے سوموار کو اعلان کیا ہے کہ موٹروے پر بغیر ایم ٹیگ کے سفر کرنے والی گاڑیاں 31 دسمبر تک ایم ٹیگ لگوا لیں ورنہ ان کا موٹر وے پر نہ صرف داخلہ ممنوع ہو گا بلکہ انہیں جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا۔ فرنٹیر ورکس آرکنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کی ذیلی کمپنی ون نیٹ ورک کے چیف پراجیکٹ آفیسر لیفٹیننٹ کرنل (ریٹائرڈ) فیصل نواز نے ایگنایٹ پاکستان  سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’اس وقت 25 لاکھ گاڑیوں کو ایم ٹیگ لگا ہے جبکہ ہمارا ہدف مزید 50 لاکھ گاڑیوں کو ایم ٹیگ کے نیٹ ورک میں لانا ہے۔‘ ان کے مطابق ’اسلام آباد سے لاہور ایم ٹو موٹر وے پر روزانہ تقریباً سوا لاکھ گاڑیاں سفر کرتی ہے۔ ٹول پلازہ پر جن گاڑیوں کو ایم ٹیگ لگا ہوتا ہے وہ با آسانی چند لمحوں میں نکل جاتی ہیں جس کی وجہ سے رش سے بچا جا سکتا ہے اور وقت کی بچت ہوتی ہے۔‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اس کا فائدہ یہ ہے کہ ٹول پلازہ پر نقد رقم اکٹھی نہیں ہوگی بلکہ وہ بینک ٹو بینک ٹرانسفر ہو جائے گی۔‘ ان کے مطابق ’ون نیٹ ورک ایپ کی مدد سے آپ اپنا ایم ٹیگ چارج بھی کر سکیں گے۔‘ ایم ٹو پر واقع اسلام آباد ٹول پلازہ پر ایم ٹیک لگانے کی زمہ داری ادا کرنے والے ایک اہلکار اشتیاق احمد نےایگنایٹ پاکستان  کو بتایا کہ ’اوسط 40 سے 50 گاڑیوں پر یومیہ ایم ٹیگ لگانے کا سلسلہ جاری ہے تاہم ابھی انتظامیہ کی جانب سے انتظامیہ کی جانب سے ڈیڈ لائن کے اعلان کے باوجود اس تعداد میں اضافی نہیں ہوا۔‘ اشتیاق نے ایم ٹیگ لگوانے کا طریقہ کار بتاتے ہوئے کہا کہ ’پہلے ایم ٹیگ لگوانے کے لیے شناختی کارڈ کافی تھا مگر اب اس کے ساتھ گاڑی کا رجسٹریشن سمارٹ کارڈ ہونا بھی لازمی ہے ورنہ ٹیگ نہیں لگے گا۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ’نیا ایم ٹیگ لگوانے کی فیس تو 200 روپے ہیں لیکن اس میں بیلنس گاڑی کا مالک اپنی ضرورت کے مطابق جمع کرواتے ہیں۔‘ اشتیاق احمد نے مزید بتایا کہ ’ایم ٹو پر ایم ٹیگ لگوانے اور اس کا بیلنس چارج کرنے کے لیے چند مقامات پر کاونٹرز بنائے گئے ہیں۔‘ ان کے مطابق ’اگر ایم ٹیگ میں جمع کروایا بیلنس ختم ہو جائے تو ان کاؤنٹرز سے ری چارج کروایا جا سکتا ہے جبکہ اس حوالے سے ایک ایپ ایم ٹیگ ون نیٹ ورک بھی بنا دی گئی ہے جس سے ضرورت کے مطابق بیلنس کسی بھی وقت ری چارج ہو سکتا ہے۔‘ ایگنایٹ پاکستان نے اس حوالے سے موٹر وے پر سفر کرنے والے گاڑی مالکان سے پوچھا جنہوں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔ بیشتر کا کہنا تھا کہ ’ایم ٹیگ ایک اچھی سہولت ہے جس سے ٹول پلازہ پر رکنا نہیں پڑتا۔ اگر جیب میں پیسے نہ بھی ہوں میں تب بھی با آسانی ایپ کے ذریعے اپنا ایم ٹیگ ری چارج کر سکتے ہیں۔‘ کچھ افراد کا کہنا تھا کہ ’ایک تو ایڈوانس میں پیسے جمع کروانے پڑتے ہیں، کبھی یہ نہیں معلوم ہوتا کہ بیلنس کتنا ہے اور وہیں سے ری چارج کروانا پڑتا ہے جس میں وقت اتنا ہی لگ جاتا ہے جتنا بغیر ایم ٹیگ کے ٹول پلازہ سے گزرنے میں لگتا ہے اس لیے نیٹ وصولی اور ایم ٹیگ دونوں آپشنز موجود ہونے چاہییں ایم ٹیگ کیا ہے؟ موٹروے پولیس کے ترجمان یاسر محمود نے ایگنایٹ پاکستان  کے نمائندہ اظہار اللہ کو بتایا کہ ایم ٹیگ ایک قسم کی چپ ہے جو گاڑی کی فرنٹ ونڈ سکرین کی دائیں طرف لگائی جاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ’ایم ٹیگ کو اصل میں ایک ریڈیو فریکونسی آئی ڈنٹیفیکیشن (آر ایف آئی ڈی)  ٹیکنالوجی پر چلایا جاتا ہے جس کو موٹروے انٹرچینج پر لگے بوتھ میں سکینر کے ذریعے سکین کیا جاتا ہے۔‘ انہوں نے مزید بتایا کہ ’اس کی مثال اس طرح ہے جس طرح آپ کے شناختی کارڈ کو کسی سکیورٹی چیک پوانٹ پر سکین کیا جاتا ہے اور وہاں پر آپ کا تمام ریکارڈ سامنے آجاتا ہے۔‘

موٹروے پر گاڑیوں کو ایم ٹیگ لگوانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر: این ایچ اے Read More »

Pak-Saudi Scholarships

پاکستانی طلبہ کیلئے خوشخبری، سعودی عرب نے سکالر شپس کی تعداد بڑھا دی

سلام آباد: (ویب ڈیسک) سعودی عرب کی 25 منتخب یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم کے خواہشمند پاکستانی طلباء کیلئے سکالرشپس کی تعداد کو 600 سے بڑھا کر 700 کر دیا گیا ہے، سعودی حکومت کی جانب سے یہ مکمل فنڈڈ سکالرشپس ہیں۔ پاکستان میں مقیم طلبہ اور مملکت میں قانونی رہائشی دونوں ان سکالرشپس کے لئے یونیورسٹی کی متحد آن لائن ویب سائٹ https://studyinsaudi.moe.gov.sa کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔ 75 فیصد طلبہ کو پاکستان سے سکالرشپ دی جائے گی جبکہ 25 فیصد وظائف مملکت میں مقیم پاکستانی طلبہ کو دیئے جائیں گے، دیگر متعلقہ معلومات جس میں سکالرشپ کے لئے درخواست دینے کا طریقہ کار، اہلیت کے معیار اور سکالرشپ کے فوائد شامل ہیں انگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں اس کے ساتھ منسلک ہیں۔ سعودی حکومت نے تمام پرنسپلز سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ سکولوں کے سینئر طلباء (XI-XII/O-A لیول) کے درمیان منسلک تفصیلات/معلومات ، والدین کی معلومات کے لئے نوٹس بورڈزپر بھی لگانے کا اہتمام کریں۔

پاکستانی طلبہ کیلئے خوشخبری، سعودی عرب نے سکالر شپس کی تعداد بڑھا دی Read More »

Martyrs

راولپنڈی: (ایگنایٹ پاکستان) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر کی قیادت میں دستوں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد جہنم واصل جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے لیفٹیننٹ کرنل سمیت 4 جوان وطن عزیز پر قربان ہو گئے۔ شہید ہونے والوں میں لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر، عمر 43 سال، رہائشی اسلام آباد، نائیک خوشدل خان، عمر 31 سال، رہائشی ضلع لکی مروت، نائیک رفیق خان، عمر 27 سال، رہائشی ڈسٹرکٹ چارسدہ اور لانس نائیک عبدالقادر، عمر 33 سال، ضلع مری کا رہائشی شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کے لیے آپریشن کیا جا رہا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں دہشت گردی کیخلاف ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

راولپنڈی: (ایگنایٹ پاکستان) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔ Read More »

GradingFormula fixed for student Fail Pass

گریڈنگ فارمولا طے ،40 فیصد سے کم نمبر والے طالب علم کو فیل تصور کیا جائے گا

لاہور( این این آئی)میٹرک اور انٹر امتحانات کیلئے پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے گریڈنگ فارمولا طے کرلیا،امیدواروں کم ازکم چالیس فیصد مارکس لینا ہوں گے،چالیس فیصد سے کم نمبرز پر زیرو گریڈ ملے گاجس پر بچوں کو فیل تصور کیا جائے گا،امتحانات کا آغاز2024 سے ہوگا پہلے مرحلے میں نہم اور گیارہویں کا امتحان لیا جائے گا ۔ سی جی پی اے کے 5 سکیل رکھے جائیں گے،90 سے 100 فیصد نمبرز پر فائیو جی پی اے ملے گا اور گریڈ ڈبل پلس اے ہوگا،90 سے 94فیصد نمبرز پر فور پوائنٹ سیون جی پی اے ملے گا اور گریڈ اے پلس ہوگا،85سے 79 فیصد نمبرز پر فور پوائنٹ تھری جی پی اے ملیگا اور گریڈ اے دیا جائے گا۔80 سے 84 فیصد نمبرز پر فور جی پی اے ملے گااور گریڈ ڈبل پلس بی ہوگا۔75 سے 69 فیصد نمبرز پرتھری پوائنٹ سیون جی پی ایملے گا اور گریڈ بی پلس ہوگا۔70سے 74 فیصد نمبرز پر 3.4 جی پی اے اور بی گریڈ ملے گا۔تعلیمی بورڈز کیلئے گریڈنگ فارمولا جاری کردیا گیا۔

گریڈنگ فارمولا طے ،40 فیصد سے کم نمبر والے طالب علم کو فیل تصور کیا جائے گا Read More »

NADRA CNIC

افغانیوں کے جعلی شناختی کارڈز بنانے والا 14رکنی گروہ گرفتار

نگو(این این آئی)پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران افغان باشندوں کو جعلی شناختی کارڈ بنانے والے گروہ کو گرفتار کرلیا ۔ڈی پی او نثار احمد خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ غیر ملکی افغانیوں کو پاکستانی شناختی کارڈ بنانے والے 14رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار گروہ میں ویلیج سیکریٹری نادرا اہلکار سمیت 14افراد ملوث ہیں جنہیں گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی پی او نے کہا کہ افغانیوں کو شناختی کارڈ بنانے والے نادرا اہلکار سمیت 8ملوث افراد کی گرفتاری کیلئے کارروائی جاری ہے، یہ گینگ 9لاکھ روپے کے عوض ایک افغانی کو شناختی کارڈ بنارہے تھے۔ڈی پی او نے بتایاکہ مذکورہ گینگ ایک بوڑھی عورت کو ورغلا کر اس کے زکو کے نام پر شناختی کارڈ اور دستاویز لیتا تھا، ملزمان کے خلاف فارن آرڈی ننس کے تحت مقدمات درج کرلیے ہیں۔

افغانیوں کے جعلی شناختی کارڈز بنانے والا 14رکنی گروہ گرفتار Read More »

Congo Virus

بلوچستان حکومت نے کانگو وائرس کے مؤثر تدارک کیلئے مہم تیز کردی

بلوچستان کے سیکریٹری صحت عبداللہ خان کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کانگو وائرس کی روک تھام اور علاج کے لیے حکمت عملی بنانے میں مصروف ہے۔ ایک ا رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے سول ہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے سیکریٹری صحت کا کہنا تھا کہ وہ کانگو وائرس کی صورتحال اور ہسپتالوں میں علاج کی سہولیات کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ اس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج کے لیے آئسولیشن وارڈز قائم کیے گئے ہیں، ڈاکٹروں، طبی عملے اور مریضوں کو کانگو وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا گیا ہے۔ سیکریٹری صحت عبداللہ خان نے مزید کہا کہ وائرس سے متاثرہ ڈاکٹرز اور طبی عملے کو حکومت نے ایئر ایمبولینس کے ذریعے کراچی منتقل کرنے کے انتظامات کردیے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کانگو وائرس کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے کے لیے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صورتحال کا مسلسل جائزہ لینے کے لیے محکمہ صحت کے مانیٹرنگ میکنزم کو مؤثر بنایا جا رہا ہے۔ عہدیدار کے مطابق بلوچستان کے نگران وزیر اعلیٰ، وزیر صحت اور چیف سیکریٹری بھی وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور مریضوں کو بہترین علاج کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اپنے محکمے کی حکمت عملی کی کامیابی کے لیے پرعزم تھے۔ کانگو وائرس کیا ہے؟ یہ وائرس مویشی گائے، بیل، بکری، بکرا، بھینس اور اونٹ، دنبوں اور بھیڑ کی کھال سے چپکی چیچڑوں میں پایا جاتا ہے، چیچڑی کے کاٹنے سے وائرس انسان میں منتقل ہو جاتا ہے۔ اس بیماری میں جسم سے خون نکلنا شروع ہوجاتا ہے۔ خون بہنے کے سبب ہی مریض کی موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔ یہ وائرس زیادہ تر افریقہ اور جنوبی امریکا ’مشرقی یورپ‘ ایشیا اور مشرق وسطیٰ میں پایا جاتا ہے، اسی بنا پر اس بیماری کو افریقی ممالک کی بیماری کہا جاتا ہے، یہ وائرس سب سے پہلے 1944 میں کریمیا میں سامنے آیا، اسی وجہ سے اس کا نام کریمین ہیمرج رکھا گیا تھا۔ کانگو وائرس کا مریض تیز بخار میں مبتلا ہو جاتا ہے، اسے سردرد، متلی، قے، بھوک میں کمی، نقاہت، کمزوری اور غنودگی، منہ میں چھالے، اورآنکھوں میں سوجن ہوجاتی ہے۔ علامات: تیز بخار سے جسم میں سفید خلیات کی تعداد انتہائی کم ہوجاتی ہے جس سے خون جمنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔ متاثرہ مریض کے جسم سے خون نکلنے لگتا ہے اورکچھ ہی عرصے میں اس کے پھیپھڑے تک متاثر ہوجاتے ہیں، جبکہ جگر اور گردے بھی کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں اور یوں مریض موت کے منہ میں چلا جاتا ہے۔ اس لیے ہر شخص کو ہر ممکن احتیاط کرنی چاہیے۔ احتیاطی تدابیر: کانگو سے متاثرہ مریض سے ہاتھ نہ ملائیں، مریض کی دیکھ بھال کرتے وقت دستانے پہنیں، مریض کی عیادت کے بعد ہاتھ اچھی طرح دھوئیں، لمبی آستینوں والی قمیض پہنیں، جانور منڈی میں بچوں کو تفریح کرانے کی غرض سے بھی نہ لے جایا جائے۔

بلوچستان حکومت نے کانگو وائرس کے مؤثر تدارک کیلئے مہم تیز کردی Read More »

سوزوکی نے اپنی موٹر سائیکل جی ڈی 110 ایس کی نئی قیمت جاری کر دی

سلام آباد(ایگنایٹ پاکستان)ڈالر کی قیمت میں کمی کے سبب موٹرسائیکل ساز کمپنیوں نے بھی اپنی مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری کمی کا اعلان کردیا۔ ”پاکستان ٹائم “کے مطابق سوزوکی نے بھی اپنی مشہور زمانہ موٹر سائیکل جی ڈی 110 کی نئی قیمت جاری کر دی ہے۔کمپنی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سوزوکی جی ڈی 110 ایس کی نئی قیمت پاکستان میں 3 لاکھ 52 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے۔سوزوکی جی ڈی 110 ایس صارفین میں اپنی فیول ایوریج کے باعث مقبولیت کا الگ مقام رکھتی ہے۔

سوزوکی نے اپنی موٹر سائیکل جی ڈی 110 ایس کی نئی قیمت جاری کر دی Read More »

     شہری اب نادرا کے نمائندے کو گھر بلا کر شناختی کارڈ بنواسکیں گے

    لاہور( این این آئی)نادرا نے شہریوں کو دفاتر کی لمبی لائنوں سے نجات دلانے کیلئے اپنی شاندار سہولت شروع کرنے کا اعلان کر دیا جس کے ذریعے شہری گھر بیٹھے ہی اپنے ضروری دستاویزات بنوا سکیں گے ۔نادرا نے صوبائی دارلحکومت میں موٹر سائیکل سروس شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے،شہری اب اپنے گھر پر ہی نادرا کے نمائندے کے ذریعے اپنے شناختی کارڈ سمیت دیگر اہم دستاویزات بنواسکتے ہیں۔یہاں یہ جاننا بھی ضروری ہے شہریوں کیلئے اس سہولت کیلئے اضافی رقم بھی ادا کرنا ہو گی، لاہور کے شہری نادرا کی بائیکر سروس 151-111-786-100 پر کال کر کے حاصل کر سکتے ہیں جبکہ موبی لنک، یوفون، ٹیلی نار اور زونگ کے صارفین 1777 پر فون کر کے یہ سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔بائیکر سروس سہولت حاصل کرنے کے خواہشمندوں کو سرکاری فیس کے علاوہ 1200 روپے اضافہ ادا کرنے ہونگے۔اس کے علاوہ نادرا نے موبائل ایپ پاک آئی ڈی کے ذریعے شناختی کارڈ بنوانے کی سہولت بھی شروع کر رکھی ہے۔

     شہری اب نادرا کے نمائندے کو گھر بلا کر شناختی کارڈ بنواسکیں گے Read More »

سستی گاڑی خریدنےکےچکر میں سالا بہنوئی اغواء5 کروڑ تاوان کا مطالبہ

سستی گاڑی خریدنے کے چکر میں راولپنڈی کے رہائشی دو افرادگاڑی خریدنے کیلئےملتان جانے والے ہنی ٹریپ کا شکار ہوگئے۔ رپورٹس کے مطابق ملتان سے سستی گاڑی خریدنے کیلئے جانے والے رافع ذوالفقار اور اُس کے بہنوئی نعمان بشیر کو اغواء کر لیا گیا۔ اغواء کاروں نے اہلخانہ سے پانچ کروڑ تاوان مانگ لیا۔ عدم ادائیگی پرمغویوں کے قتل کی دھمکی دے دی۔ تھانہ ریس کورس پولیس نے اغوا برائے تاوان کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔  تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، اغواء کا تاوان کی دفعہ بھی شامل کیا گیا ہے۔ مقدمہ مغوی رافع ذوالفقار کی بہن عطیہ نائید کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔مقدمہ کے متن میں رافع ذوالفقار کی بہن عطیہ نائید نے لکھوایا کہ 20 سالہ مغوی رافع ذوالفقار بہنوئی نعمان بشیر کےہمراہ گاڑی خریدنےگئےتھے۔ خیال رہے کہ پہلے بھی اِسی چکر میں ایک شخص قتل ہوچکا ہےکچے کے علاقہ سے بازیاب ہونے والے نزاکت علی نے ارشد مغل کے قتل بارے حقائق پیش کر دیئےاورتاوان دے کر واپس گھر آئے تھے۔

سستی گاڑی خریدنےکےچکر میں سالا بہنوئی اغواء5 کروڑ تاوان کا مطالبہ Read More »

کراچی میں نیگلیریا نے ایک اور جان لے لی

بفرزون کا رہائشی 45 سالہ شخص دماغ خور جرثومے کا شکار ہوگیا  کراچی میں نیگلیریا نے ایک اور جان لے لی، رواں سال جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 11 ہوگئی۔ ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی کے علاقے بفر زون ضلع وسطی کا رہائشی 45 سالہ کاشف قمر نیگلیریا سے انتقال کر گیا، رواں سال صوبہ بھر میں اموات کی تعداد 11 ہوگئی۔ ترجمان کے مطابق کاشف قمر کو یکم نومبر کو نارتھ ناظم آباد کے نجی اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا، مریض کے پی سی آر ٹیسٹ میں نیگلیریا کی تصدیق ہوئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق کاشف قمر تین دن بخار اور سر درد میں مبتلا رہ کر گزشتہ روز انتقال کرگئے، نیگلیریا سے ضلع وسطی میں یہ تیسری ہلاکت ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیگلیریا سے اب تک جامشورو، کیماڑی، کورنگی، ملیر، غربی اور شرقی میں ایک ایک جبکہ جنوبی میں 2 اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔ نگران وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے عوام سے نیگلیریا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔ ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے سی ای او کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ انجینئر سید صلاح الدین سے رابطہ کیا اور نیگلیریا کے باعث 11 لوگوں کی اموات سے متعلق تشویش کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر سعد خال نے کہا کہ شہر بھر کے تمام اضلاع سے پانی کے نمونوں کے لیبارٹری ٹیسٹ کئے جائیں، شہر میں سپلائی کئے جانیوالے پانی میں کلورین کی مقدار سے متعلق بھی رپورٹ فراہم کی جائے، شہر میں نیگلیریا سے بڑھتی اموات کیلئے لازمی اقدامات اٹھائے جائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ عوام، علماء و ماہرین کی ہدایت کے تحت پانی کو ناک میں ڈالنے سے اجتناب برتیں۔ واضح رہے کہ شہر قائد میں 5 روز قبل بھی نیگلیریا سے ایک شخص جاں بحق ہوا تھا۔

کراچی میں نیگلیریا نے ایک اور جان لے لی Read More »