شکرقندیاں نشاستہ دار جڑ والی سبزیاں ہوتی ہیں جو دنیا بھر میں ذوق و شوق سے اگائی جاتی ہیں۔ یہ مختلف سائز اور رنگوں میں ہوتی ہیں جیسے کہ نارنجی، سفید اور جامنی۔
1) شکرقندی وٹامنز اور معدنیات کا ذخیرہ: ایک کپ یا 200 گرام بیک کی ہوئی شکرقندی چھلکے سمیت درج ذیل غذائی اجزا فراہم کرتی ہے:
کیلوریز: 180
کاربوہائیڈریٹ: 41 گرام
پروٹین: 4 گرام
چربی: 0.3 گرام
فائبر: 6.6 گرام
وٹامن اے: 213 فیصد
وٹامن سی: 44 فیصد
مینگنیز: 43 فیصد
کاپر: 36 فیصد
پینٹوتھینک ایسڈ: 35 فیصد
وٹامن بی 6: 34 فیصد
پوٹاشیم: 20 فیصد
نیاسین: 19 فیصد
2) آنتوں کی صحت: شکرقندی میں موجود فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹس آنتوں کی صحت کے لیے فائدہ مند ہیں۔
3) کینسر سے لڑنے والی ممکنہ خصوصیات: شکرقندی مختلف اینٹی آکسیڈنٹس پیش کرتی ہیں جو بعض قسم کے کینسر سے بچانے میں مدد کرسکتے ہیں۔
4) صحت مند بینائی: شکرقندی میں بیٹا کیروٹین کا ناقابل یقین حد تک ذخیرہ ہوتا ہے۔ بیٹا کیروٹین جسم میں وٹامن اے میں تبدیل ہوتا ہے اور آنکھوں کے اندر روشنی کا پتہ لگانے والے رسیپٹرز بنانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
5) دماغی افعال کیلئے مفید: جامنی شکرقندی کا استعمال دماغی افعال کو بہتر بنا سکتا ہے۔
6) آپ کے مدافعتی نظام کیلئے فائدہ مند: نارنجی رنگ کی شکرقندی بیٹا کیروٹین کے کثیر قدرتی ذرائع میں سے ایک ہے جو کہ پودوں پر مبنی ایک مرکب ہے اور جسم میں وٹامن اے میں تبدیل ہوتا ہے۔ یہ صحت مند مدافعتی نظام کے لیے بھی اہم ہے۔