نگو(این این آئی)پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران افغان باشندوں کو جعلی شناختی کارڈ بنانے والے گروہ کو گرفتار کرلیا ۔ڈی پی او نثار احمد خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ غیر ملکی افغانیوں کو پاکستانی شناختی کارڈ بنانے والے 14رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار گروہ میں ویلیج سیکریٹری نادرا اہلکار سمیت 14افراد ملوث ہیں جنہیں گرفتار کرلیا گیا۔
ڈی پی او نے کہا کہ افغانیوں کو شناختی کارڈ بنانے والے نادرا اہلکار سمیت 8ملوث افراد کی گرفتاری کیلئے کارروائی جاری ہے، یہ گینگ 9لاکھ روپے کے عوض ایک افغانی کو شناختی کارڈ بنارہے تھے۔ڈی پی او نے بتایاکہ مذکورہ گینگ ایک بوڑھی عورت کو ورغلا کر اس کے زکو کے نام پر شناختی کارڈ اور دستاویز لیتا تھا، ملزمان کے خلاف فارن آرڈی ننس کے تحت مقدمات درج کرلیے ہیں۔