نجی اور سرکاری سکولوں میں کل سے اتوار تک چھٹیوں کا اعلان
لاہور(ایگنایٹ پاکستان)پنجاب میں آشوب چشم کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ پر تعلیمی اداروں میں کل سے اتوار تک چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق آنکھوں کے وائرس کے باعث نجی اور سرکاری سکولوں میں جمعرات اور ہفتہ کو عام تعطیل کااعلان کردیا گیا،جمعہ کے روز عیدمیلادالنبیﷺ کی چھٹی ہو گی ،اتوار کی ہفتہ وار چھٹی کے بعد سوموار کو دوبارہ سکول کھلیں گے،سوموار کو صبح تمام سکولوں کے باہر بچوں کو داخلے کے وقت اساتذہ چیک کریں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہاکہ جن بچوں میں آشوب چشم کی شکایت ہوئی ان کو واپس گھروں کو بھیجا دیا جائے،چھٹیوں کا اطلاق پورے صوبے پر ہوگا۔