Rainfall in different parts of Pakistan

محکمہ موسمیات نے بارش اور برفباری کی پیش گوئی کردی

محکمہ موسمیات نے ملک چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات پیشگوئی کی ہے کہ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کیساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش ،بوندا باندی اور بلند پہاڑوں پرہلکی برف باری کا امکان ہے جبکہ میدانی علاقوں میں شدیددھند،سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

 آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم صبح کے اوقات میں خطہ پوٹھوہار ، بالائی خیبر پختونخوا ،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ پنجاب ، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدیددھند ،سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *