ای سی سی نے 2 لاکھ میٹرک ٹن یوریا درآمدکرنے کی منظوری دیدی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 2 لاکھ میٹرک ٹن یوریا درآمدکرنے کی منظوری دیدی، جبکہ 262 ادویات کی ریٹیل قیمتوں میں اضافے کی سمری پھرمسترد کردی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق نگران وزیرخزانہ شمشاداخترکی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس ہوا،جس میں 2 لاکھ میٹرک ٹن یوریا درآمدکرنے کی منظوری دےدی۔

اعلامیہ نےربیع سیزن کیلئےیوریاحکومتی سطح پرٹینڈرکےذریعےدرآمدکی جائےگی اورٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو اس سلسلے میں انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے۔وزارت توانائی کی دو یوریا پلانٹس کو گیس کی فراہمی سے متعلق سمری منظور کرلی۔

 ای سی سی نے پنجاب اورسندھ کیلئےکیش کریڈٹ حدکی بھی منظوری دیدی، جولائی تا ستمبر 2023 پنجاب کیلئے 540 ارب روپےاور سندھ کیلئےاسی مدت کے دوران 214 ارب روپےکیش کریڈٹ کی منظوری دی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت قومی صحت نےڈرگ پرائسنگ کمیٹی کی سفارش پرسمری پیش کی، ای سی سی نے سفارشات کو نامکمل قرار دے کر پھر اعتراض لگا دیا۔سمری میں 262 ادویات کی ریٹیل قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی گئی تھی، جس کومسترد کردیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق ا دویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پہلے بھی دو بار موخر ہو چکی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *