Whatsapp ChatBot AI

واٹس ایپ میں اے آئی چیٹ بوٹ کا اضافہ کردیا گیا

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ کا اضافہ کردیا گیا۔

خیال رہے کہ ستمبر 2023 میں میٹا کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ بہت جلد واٹس ایپ میں اے آئی چیٹ بوٹ سے چیٹ کرنا ممکن ہو جائے گا، اب یہ فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔

WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق اے آئی چیٹ بوٹ سے بات کرنے کے لیے واٹس ایپ میں ایک نیا شارٹ کٹ دیا جا رہا ہے، اگر آپ واٹس ایپ کے بیٹا ورژن کو استعمال کرتے ہیں تو ہو سکتا ہے کہ یہ فیچر آپ کو دستیاب ہو۔

چیٹ جی پی ٹی جیسا یہ اے آئی چیٹ بوٹ کس حد تک صارفین کے لیے مددگار ہوگا، اس بارے میں ابھی کچھ کہنا مشکل ہے مگر رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس چیٹ بوٹ سے مختلف موضوعات پر مستند تفصیلات کا حصول آسان ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ پہلی میسجنگ ایپ نہیں جس میں اے آئی چیٹ بوٹ کا اضافہ کیا جا رہا ہے، اس سے قبل سنیپ چیٹ میں اسی طرح کا فیچر فروری 2023 میں متعارف کرایا گیا تھا۔ 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *