Smog Fog in Punjab

سموگ کے سبب پنجاب کے مختلف اضلاع میں جزوی لاک ڈاؤن لگا دیا گیا

صوبہ پنجاب میں سموگ کی خراب صورتحال کے پیش نظرآٹھ شہروں میں جزوی لاک ڈاؤن لگادیاگیا۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے سات شہروں میں چار روز مارکیٹیں بند رہیں گی، دیگر شہروں میں شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، قصور، گوجرانوالہ، حافظہ آباد اور نارووال شامل ہیں ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کے مطابق مارکیٹ، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس، جمنزیم، تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے،اس دوران پبلک اور پرائیوٹ ٹرانسپورٹ سے ان شہروں میں لوگوں کی نقل و حمل بھی محدود ہوگی۔

NOTIFICATION

محکمہ صحت کے مطابق فارمیسز، میڈیکل سٹورز، ویکسی نیشن سنٹرز، پٹرول پمپس، تیل کے ڈپو،تندور، بیکریز، گروسری سٹورز، کریانہ سٹور ، ڈیری شاپس، سویٹ شاپس، پھل و سبزیوں کی دُکانیں معمول کے مطابق کھلیں گے 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *