Pakistan Army

پاکستان ایئرفورس ٹریننگ ایئربیس میانوالی پر حملہ ناکام، 3 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی: (دنیا نیوز) سکیورٹی فورسز نے پاکستان ایئرفورس ٹریننگ ایئربیس میانوالی پر دہشتگروں کا حملہ ناکام بنا دیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا، کارروائی کے دوران پہلے سے گراؤنڈ 3 طیاروں کو کچھ نقصان پہنچا جبکہ ایک فیول باؤزر بھی متاثر ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فوری کارروائی کے نتیجے میں اہلکاروں اور اثاثوں کا تحفظ یقینی بنایا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے پسنی سے اورماڑہ جانے والی سکیورٹی فورسز کی دو گاڑیوں پر دہشتگردوں کے حملے میں 14 فوجی جوان شہید ہوگئے تھے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *