آئی سی سی نے کرکٹ قوانین میں اہم ترامیم کر دیں
انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے انٹر نیشنل کرکٹ قوانین میں ترمیم کرتے ہوئے مینز او ر ویمنز آفیشل کی میچ فیس برابر کر دی ہے ۔ ویمنزکرکٹ کےمیچ میں آفیشل کو بھی مینزکرکٹ جتنی میچ فیس ملےگی ،ٹی ٹوئنٹی اورون ڈے میں اوورز کےدوران اسٹاپ واٹچ کااستعمال کیاجائےگا، میچ میں تین باراوورزکےدرمیان ساٹھ سیکنڈ سےزیادہ وقت لینےپرپانچ رنزکی پینلٹی لگائی جائے گی ۔ آئی سی سی کے مطابق پچ یا آٶٹ فیلڈ کوپانچ سال کےعرصےمیں پانچ یا چھہ ڈی میرٹ پوائنٹ ملنے پرگراٶنڈ کاانٹرنیشنل سٹیٹس ختم کردیاجائے گا۔
آئی سی سی نے کرکٹ قوانین میں اہم ترامیم کر دیں Read More »