پاکستان کی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت ملکی تاریخ کی سب سے بلند سطح پر پہنچ چکی ہیں۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 14 روپے 91 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے 44 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل نگران حکومت نے اپنے قیام کے پہلے ہی ہفتے میں ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب ساڑھے 17 اور 20 روپے اضافے کا اعلان کیا تھا۔