سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری
کراچی: ڈالر کی گھٹتی ہوئی قدر کی وجہ سے سونے کی مقامی قیمتوں میں آج بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
نیوز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5ڈالر گھٹ کر 1921ڈالر پر آگئی،دوسری جانب مقامی سطح پر ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کی وجہ سے سونے کے نرخوں میں آج بھی بڑی کمی دیکھی گئی۔
مقامی صرافہ بازاروں میں فو تولہ سونے کے نرخ 5800روپے گھٹ کر 216500 روپے ہوگئے جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 4972 روپے کی کمی سے 185614روپے کی سطح پر آگئی۔