کرپٹ ملازمین کیخلاف کریک ڈائون کا حکم ، 23ملازمین عہدوں سے فارغ

لاہور ( این این آئی) وزیر بلدیات پنجاب عامر میر نے محکمہ لوکل گورنمنٹ کو کرپٹ مگر مچھوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دیدیا ۔ اس ضمن میں غیر قانونی تعمیرات میں ملوث محکمہ بلدیات کے 23 سہولت کاروں کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ کرپشن میں سہولت کاری کرنے والے ملازمین میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے شعبہ پلاننگ میں طویل عرصہ سے تعینات تھے اور اپنے طویل تجربے کی بناء پر کرپٹ مافیا کو سہولت کاری مہیا کر رہے تھے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل محکمہ بلدیات میں نا اہل اور بدعنوان افسران بشمول بلڈنگ انسپکٹرزکے تبادلے بھی عمل میں لائے جا چکے ہیں۔ پلاننگ کے شعبہ سے بے دخل کیے جانے والے 23 ملازمین نے جن ناجائز تعمیرات میں سہولت کاری کی تھی ان کے خلاف بھی ایکشن لیا جا رہا ہے۔ عامر میر کا کہنا تھا کہ بد عنوان بلڈنگ انسپکٹرز اور پلاننگ کے عملے کے بعد کرپٹ پٹواریوں اور بلڈنگ سروئیرز کا بھی محاسبہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ بلدیات سے کرپشن کا خاتمہ ایک مشکل ٹاسک ہے لیکن احتساب کا عمل جاری رہے گا۔ انکا کہنا تھا کہ کرپٹ مافیا اور کالی بھیڑیں زیادہ دیر سزا سے نہیں بچ سکیں گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *