Earthquake

نیپال اور بھارت میں زلزلہ، ریکٹر اسکیل پر شدت 6.4 ریکارڈ

نیپال اور شمالی بھارت میں 6.4 شدت کے زلزلے نے خوف و ہراس پھیلا دیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیپال اور شمالی بھارت کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،  زلزلے کے جھٹکے نئی دہلی تک محسوس ہوئے، جس کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق زلزلے کی شدت 6.4 تھی، 11.32 منٹ پر آنیوالے زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق بھارت میں آنیوالے زلزلے کی ریکٹر اسکیل پر شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز نیپال کا سرحدی علاقہ جملا تھا، زلزلے کی گہرائی 17.9 کلو میٹر تھی۔ واضح رہے کہ 2015ء میں نیپال میں خوفناک زلزلے میں 8 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 20 ہزار سے زائد زخمی ہوئے تھے جبکہ دارالحکومت کٹھمنڈو سمیت کئی علاقوں میں بڑے پیمانے پر املاک تباہ ہوئی تھیں۔

نیپال اور بھارت میں زلزلہ، ریکٹر اسکیل پر شدت 6.4 ریکارڈ Read More »