arrested

bhupinder singh arrested for accused of killing

بھارت کے معروف اداکار نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل اور تین کو زخمی کر دیا

  بھارت کے معروف اداکار نے لڑائی کے دوران فائرنگ کرتے ہوئے اپنے ہمسائے کو قتل اور تین افراد کو زخمی کر دیاہے ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر اداکار کو حراست میں لیتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ ماہ اداکار بھوپندر سنگھ اور اُن کے پڑوسی گردیپ سنگھ  کے درمیان درختوں کی کٹائی پر جھگڑا ہوا تھا جس کی شکایت گردیپ سنگھ نے 19 نومبر کو پولیس اسٹیشن میں درج کروائی تھی لیکن پولیس نے اُن کی شکایت پر کوئی کارروائی نہیں کی تھی۔ اب حال ہی میں اداکار بھوپندر سنگھ اور اُن کے پڑوسی کے درمیان ایک بار پھر درختوں کی کٹائی پر جھگڑا ہوا، جس کے بعد اداکار اور اُن کے ساتھیوں نے پڑوسی کے خاندان پر فائرنگ شروع کردی۔اس فائرنگ کے نتیجے میں پڑوسی گردیپ سنگھ، اُن کی اہلیہ اور ایک بیٹا شدید زخمی ہوئے جن کی حالت تشویشناک ہے اور اسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ گردیپ سنگھ کا 23 سالہ بیٹا گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا۔ اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اداکار بھوپندر سنگھ اور اُن کے ایک ساتھی کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر دو ملزمان کی تلاش جاری ہے۔واضح رہے کہ بھوپندر سنگھ نے کئی بھارتی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جن میں ‘یہ پیار نہ ہوگا کم’، ‘ایک حسینہ تھی’، ‘مدھوبالا’، ‘اِک عشق اِک جنون’، ‘تیرے شہر میں’ سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں، ڈراموں کے علاوہ اُنہوں نے چند فلموں میں بھی کام کیا ہے۔

بھارت کے معروف اداکار نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل اور تین کو زخمی کر دیا Read More »

جعلی طریقے سے اراضی منتقل کرنے کے الزام میں تحصیلدار گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے جعلی طریقے سے اراضی منتقل کرنے کے الزام میں تحصیلدار غلام مرتضٰی چانڈیو کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے فوت شدہ شخص کے نام پلاٹ جعلی دستخط اور انگوٹھے کے ذریعے انتقال کرنے میں ملوث تحصیلدار غلام مرتضٰی چانڈیو کو گرفتار کیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزم نے پلاٹ کے مالک کا جعلی بائیو میٹرک استعمال کرتے ہوئے موضع پنڈ پڑیاں میں دس مرلے کے پلاٹ کا انتقال کیا تھا۔ ملزم کی جانب سے استعمال کئے گئے بائیومیٹرک کی تصدیق نادرا سے کروائی گئی جو کہ جعلی ثابت ہوئی، پلاٹ کے مالک کا انتقال 2013 میں ہوا تھا۔ ملزم کو اسلام آباد سے گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

جعلی طریقے سے اراضی منتقل کرنے کے الزام میں تحصیلدار گرفتار Read More »

Rice straw Burning is contributing in Smog

پنجاب میں فصلوں کی باقیات جلانے پر 7 کسان گرفتار، 21 مقدمات درج

لاہور: پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) اور پولیس نے ہفتہ کے روز صوبہ بھر میں کارروائی کرتے ہوئے فصلوں کے پرندے کو جلانے کے الزام میں سات کسانوں کو گرفتار کیا اور 21 دیگر کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔ پی ڈی ایم اے نے خلاف ورزی پر کسانوں پر 18 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ بہاولنگر میں پانچ، بہاولپور میں چار، کوٹ ادو میں ایک، نارووال میں تین، راجن پور میں چھ اور وہاڑی میں دو کسانوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔ پولیس نے بہاولپور میں چار، راجن پور میں دو اور کوٹ ادو سے ایک کسان کو گرفتار کر لیا۔ پنجاب کے ریلیف کمشنر نبیل جاوید نے کہا کہ سموگ پر قابو پانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں اور کمشنرز اور ڈی سیز کو سمارٹ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سموگ میں کردار ادا کرنے والے اینٹوں کے بھٹوں اور فیکٹریوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی اور شہری مکینوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوانین نافذ کرنے والے حکام کو عام لوگوں کی خلاف ورزیوں پر نظر رکھنی چاہیے اور عوام کو سماجی ذمہ داری کو سنجیدگی سے ادا کرنا چاہیے۔ پی ڈی ایم اے نے آج چھ ڈویژنوں میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔ خانیوال کے ڈپٹی کمشنر وسیم حامد نے بتایا کہ گزشتہ چار ماہ کے دوران پراٹھا جلانے پر کسانوں کے خلاف 241 مقدمات درج کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ انسداد سموگ اقدامات کی خلاف ورزی پر کسانوں پر 4.4 ملین روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا اور اعلان کیا کہ آلودگی پھیلانے والے ٹرانسپورٹ اور صنعتی یونٹس کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ دریں اثنا، PDMA نے ہفتے کے روز اسموگ کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث صوبے کے 6 ڈویژنوں میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا۔ پنجاب کے ریلیف کمشنر نبیل جاوید کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور، گوجرانوالہ، ملتان، سرگودھا، فیصل آباد اور ساہیوال ڈویژنوں میں سموگ کو ایک آفت اور صحت عامہ کے لیے ایک سنگین اور آسنن خطرہ قرار دیا گیا ہے، جن میں ہوا کے معیار کا انڈیکس سب سے زیادہ ہے۔ AQI) اور سموگ کی وجہ سے آشوب چشم کے ممکنہ ہاٹ سپاٹ ہیں۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں ’محدود نقل و حرکت‘ ہوگی اور اتوار کو درج ذیل اقدامات کا مشاہدہ کیا جائے گا۔ تمام بازار، دکانیں اور ریستوراں اتوار کو شام 4 بجے کے بعد کھلے رہیں گے۔ تمام شہری ہر قسم کی بیرونی نقل و حرکت/سرگرمیوں کے دوران چہرے کے ماسک پہنیں۔ فارمیسی، طبی سہولیات اور ویکسی نیشن مراکز، پیٹرول پمپ، آئل ڈپو، تندور، بیکریاں، گروسری اسٹورز، ڈیری، میٹھا، سبزی/پھل، گوشت کی دکانیں، ای کامرس/پوسٹل/کوریئر سروسز، یوٹیلٹی سروسز، کال سینٹرز اور بین الاقوامی آئی ٹی سینٹرز پابندیوں سے مستثنیٰ ہیں۔ پہلے سے طے شدہ امتحانات/اسسمنٹ ٹیسٹ جاری رہیں گے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اگر سموگ کی صورتحال بہتر نہ ہوئی تو حکومت مزید پابندیاں عائد کر سکتی ہے۔

پنجاب میں فصلوں کی باقیات جلانے پر 7 کسان گرفتار، 21 مقدمات درج Read More »

جنوبی پنجاب میں جاری آپریشن کے دوران 142 بجلی چور گرفتار

ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی ( میپکو) کے جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف جاری آپریشن کے دوران ایک روز میں مزید 142 صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا گیا۔ ترجمان میپکو کے مطابق 88 بجلی چوروں کےخلاف مقدمات درج کرائے گئے جبکہ 6 افراد کو موقع سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ میپکو کی جانب سے بجلی چوروں کو 77 لاکھ 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا، جس میں سے 18 لاکھ 90 ہزار روپے جرمانہ موقع پر وصول کر لیا گیا۔ میپکو ذرائع کے مطابق احمد یار اور قبولہ سب ڈویژن کے علاقوں میں 50 لاکھ روپے سے زیادہ واجبات کی عدم ادائیگی پر 10 ٹیوب ویل کنکشن منقطع کر کے ٹرانسفارمرز اتار لئے گئے۔ واضح رہے کہ جنوبی پنجاب میں نادہندگان کے خلاف ریکوری مہم کے دوران ایک روز میں نادہندگان سے 7 کروڑ 18 لاکھ روپے وصول کرلیے گئے۔

جنوبی پنجاب میں جاری آپریشن کے دوران 142 بجلی چور گرفتار Read More »